ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میں نے چائے بیچی ہے ، ملک کو نہیں بیچا ہے : مودی

میں نے چائے بیچی ہے ، ملک کو نہیں بیچا ہے : مودی

Mon, 27 Nov 2017 21:30:37    S.O. News Service

راجکوٹ،27نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی غربت کا مذا ق نہ اڑائیں ، گجرات میں ہونے والی ایک ریلیوں میں اپوزیشن پارٹی اور ان کے رہنما راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنے آبائی وطن گجرات میں پیر کے روز سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ جہاں 9 دسمبر اور 14 دسمبر کو دو مراحل میں 182 اسمبلی کی نشستوں کیلئے ووٹنگ کی جائے گی ۔ مودی نے راجکوت میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مجھے ناپسند کرتی ہے ؛ کیونکہ میں ایک غریب خاندان سے ہوں ،مودی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی پارٹی اتنی گر ہوسکتی ہے کہ وہ ایک غریب خاندان کا مذاق اڑائے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں! ایک غریب خاندان کا شخص وزیر اعظم بن گیا ہے وہ اس سچائی کی خوشی چھپا نہیں پا رہی ہے ۔ مودی نے اپنے بیان میں مخالفین کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں! میں نے چائے بیچی ہے ؛ لیکن ملک کو نہیں بیچا ہے ۔ انہوں نے کانگریس سے ملتجیانہ لہجوں میں کہا کہ وہ غریب ہیں اور میری غربت کا کوئی مذاق نہ اڑائیں ۔ در اصل مودی کا یہ بیان ان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑائے جانے کے پس منظر میں ہے ؛ کیونکہ ٹوئٹر اور فیس بک کی دنیا میں سب سے زیادہ مودی کو ہی مذاق کا موضوع سمجھا جا رہا ہے ۔ وہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ پارٹی کے نوجوان ونگ کی طرف سے بنائے گئے ایک میمو MEMOکی وجہ سے ہوا تھا جس میں وزیر اعظم کا ’’ چائے والا ‘‘ کہہ کر مذاق اڑایا گیا تھا ۔ اس سے قبل کچھ علاقہ کے بھج میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس پر اپنے تیور کے ساتھ سخت حملہ کیا ، ڈوکلام تنازع اور رافیل معاہدہ کے متعلق الزامات کا جواب د یتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ انتخابات’’ وکاس پر وشواس ‘‘ ( ترقی پر اعتماد) اورخاندانی سیاست کے درمیان ہو ر ہے ہیں ۔ انہوں نے عوام کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام گجرات کے بیٹے کے خلاف جھو ٹ پھیلانے کی کانگریس پارٹی کی کو ششوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سمیت حزب اختلاف کے رہنماؤں کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ گجرات آتے ہیں، لیکن گجرات کے بیٹے کے متعلق جھوٹ کی اشاعت کرتے ہیں ۔ کانگریس پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تنقید کی کہ انہوں نے سردار پٹیل کے متعلق بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ کوئی گجراتی ان کے جھوٹ کو قبول نہیں کرے گا۔ کانگریس پارٹی کی تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جب ہمارے فوجی 70 دنوں تک ڈوکالال میں چینی افواج کے سامنے کھڑ ی تھی تو وہ ( راہل گاندھی ) چینی سفیر کو گلے کیوں لگا رہے تھے ۔ واضح ہو کہ جو آج کسی پارٹی پر خاندانی اجارہ داری کا الزام لگار ہے ہیں وہ خود اسی بیان میں علاقائی عصبیت کو ہوا دے رہے ہیں جو کہ از خود متضاد کیفیت کی طرف مشیر ہے ۔ 


Share: